نئی دہلی 27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے امت چاوڑا کو پارٹی کی گجرات یونٹ کا صدر بنایا ہے۔ ابھی تک یہ عہدہ بھرت سنگھ سولنکی سنبھال رہے تھے۔ پارٹی جنرل سکریٹری جناردن دویدی نے ایک بیان میں بتایا کہ کانگریس صدر نے ممبر اسمبلی امت چاوڑا کو گجرات کانگریس صوبہ کمیٹی کا صدر بنایا ہے۔ کانگریس اگرچہ 2017 کے گجرات اسمبلی الیکشن ہار گئی ہو لیکن اس کے ممبران اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 77 تک پہنچ گئی جو 2012 میں 60 تھی۔ بیان میں کہا گیا، '' بھرت سنگھ سولنکی نے جی پی سی سی صدر کی جس طرح سے ذمہ داری ادا کی ہے، پارٹی ان کی خدمت اور شراکت کو قبول کرتی ہے۔سولنکی نے حال میں راہل سے ملاقات کی تھی، بعد میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی انہیں جو بھی کام کرنے کو کہے گی، وہ اسے کریں گے۔ سولنکی نے یہ بھی کہا تھا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی تھی لیکن پارٹی اعلی کمان نے ان سے کام کرتے رہنے کو کہا تھا۔